(ایجنسیز)
اسرائیل نے مختلف جیلوں میں زیرحراست فلسطینی قیدیوں کے نمازوں کےاوقات کے لیےاذان دینے پرپابندی عائد کردی ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیم"یکجہتی فاؤنڈیشن" کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی جیل حکام نے بیت تکفا سینٹرل جیل میں فلسطینی قیدیوں کے نمازوں کے اوقات کے دوران اذان دینے پرپابندی عائد کردی ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیم کے مندوب احمد البیتاوی کا کہنا ہے کہ ان کے ایک وکیل نے بیت تکفا جیل میں قیدیوںسے ملاقات کی۔ اسیران
نے بتایا کہ جیل میں انہیں نمازوں کے اوقات میں اذان دینے کی اجازت حاصل تھی مگراب ان سے اس کی اجازت چھین لی گئی ہے۔ اسیران نے بتایا کہ صہیونی جیلروں کا کہنا ہے کہ وہ پوری اذان کے بجائے صرف "اللہ اکبر" کے الفاظ ادا کریں۔
احمد البیتاوی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی کئی دوسری جیلوں میں بھی فلسطینی اسیران کے اذان دینے پرپابندی عائد کی گئی ہے۔ البیتاوی نے اذان پرپابندی کو مذہبی معاملات میں کھلی مداخلت قرار دیتے ہوئے عالمی اداروں سے اس کا سخت نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا۔